ابنا: افغانستان میں نیٹو کے ترجمان ہینس فیلڈمین نے ایک بیان میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے، افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے درخواست کی ہے کہ وہ آئندہ تین مہینوں کے اندر کابل واشنگٹن معاہدے پر دستخظ کردیں۔اس ترجمان نے کہا کہ مارچ میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے بریسلز اجلاس میں اس سیکورٹی معاہدے پر دستخظ کے طریقۂ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔ نیٹو کے ترجمان ہینس فیلڈمین نے کہا کہ اس معاہدے کی بنیاد پر افغانستان میں امریکی فوجیوں کے باقی رہنے کا جواز فراہم ہوگا اور اسی جواز کی بنیاد پر نیٹو بھی اپنا کوئی فیصلہ اختیار کریگی۔افغانستان میں نیٹو کے اس ترجمان کا یہ بیان، ایسی حالت میں امنے آيا ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے حال ہی میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ وہ مشروط طور پر اس معاہدے پر دستخظ کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب افغان عوام نے بارہا اپنے ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی مخالفت کرتے ہوئے افغانستان سے ان کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔
.......
/169